راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں یونیورسٹی میں جھگڑے کے دوران 4طلباء زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق بارانی یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں میں جھگڑے میں چار طالب علم زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے تین طلباء کو حراست میں لے لیا ۔