• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کیسا تھا ہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، صدر زرداری

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مذہب، اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ایک مضبوط رشتہ قرار دیتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کیساتھ اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان یو اے ای کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کریگا ۔ اسلام آباد میں یو اے ای کے 53 ویں قومی دن ’’عید الاتحاد‘‘ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے پاکستان میں دلیری سے سرمایہ کاری کی دعوت دی، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی، سفارتی برادری کے ارکان اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور سیاحت جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یو اے ای کے کاروباری اداروں کو پاکستان کی معیشت بشمول پاکستان سٹاک ایکسچینج، قابل تجدید توانائی اور دیگر مواقع سے بھرپور شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سمندری، لاجسٹکس اور ہوابازی جیسے متنوع شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط یو اے ای کی پاکستان کی معاشی صلاحیت پر غیر متزلزل حمایت اور اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور عوام کو یو اے ای کے قومی دن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ یو اے ای نے اتحاد کے بعد سے بے مثال ترقی کی ہے اور تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کا عالمی مرکز بن چکا ۔ انہوں نے یو اے ای کی خوشحالی کی بنیاد رکھنے پر مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ ادھر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کوقومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید