• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ترجیح ہے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ کے نوجوانوں کے لئے جلد ہی اہم پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں، جس سے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پوری ترجیح یہ ہے کہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات وٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہدسمبر کا مہینہ شہید بی بی کی شہادت کا مہینہ ہے پیپلز پارٹی بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ یہ مناتی ہے، اس میں ہم مختلف تقریبات ہوتی ہیں، جو مرکزی تقریب ہوگی وہ گڑہی خدا بخش میں ہوگی، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے لاکھوں کارکنان اور عقیدت مند شرکت کرتے ہیں، یونان میں کشتی سانحے پر ہم بھی افسردہ اور غم زدہ ہیں اور ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انسانی اسمگلنگ ،میں ملوث عناصر کو فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے مزید وفد کراچی آئے ہیں، مختلف شعبوں میں وہ کام کرنا چاہتے ہیں، توانائی، تعمیرات، ٹریڈنگ کے شعبوں میں وہ کام کرنا چاہتے ہیں، حکومت سندھ پاکستان کی واحد حکومت ہے جو دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو یہاں بلا کر سہولیات فراہم کر رہی ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی گلوبل رینکنگ میں پاکستان کا نام چھٹے نمبر پر صوبہ ء سندھ کی وجہ سے ہے، آج پوری دنیا میں ہمارے اس کامیاب ماڈل کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مایوس نہیں ہونی چاہے، حکومت کو ایسے کام کرنے چاہئیں جس سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہو، ملک کے سوشل میڈیا پر بہت پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ملکی اداروں اور حکومتوں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہمات چلائی گئیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شرح سود 2 فیصد کم کرنا وفاقی حکومت کا اچھا کام ہے، جس سے پورے پاکستان، کاروباری طبقے کو فائدہ ہوگا اور کاروباری افراد کی جانب سے مزید صنعتیں لگائی جائیں گی، صنعتوں کے لئے پاکستان میں سب سے بہترین جگہ صوبہ سندھ ہے، ہمارے پاس اسپیشل اکنامک زون ہیں، پورے پاکستان میں دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سے بہترین سائٹ کوئی اور نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید