• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی 43 برس بعد کویت کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہونگے

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں ہفتے کے آخر میں کویت کا دورہ کریں گے، وہ 43برس بعد کویت کا دورہ کرنے والے پہلے انڈین وزیراعظم ہوں گے۔

 آخری بار اندرا گاندھی نے بطور بھارتی وزیراعظم کویت کا دورہ کیا تھا۔ نریندر مودی 21 اور 22 دسمبر کو کویت کا دو روزہ دورہ کریں گے، بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ بھی کرنا تھا تاہم اس کی حتمی تاریخ طے پانے میں تاخیر کے باعث اب ان کا دورہ سعودی عرب آئندہ برس ہوگا۔

 کویت میں 10 لاکھ بھارتی شہری رہائش پذیر ہیں اور بھارت کویت سے خام تیل اور ایل پی جی کا بڑا خریدار ہے۔

 رواں ماہ کویتی وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیٰ نے بھارت کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے مودی سے ملاقات کر کے انہیں دورے کی دعوت دی تھی۔

اہم خبریں سے مزید