پیرس (رضا چوہدری) پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف ن لیگ کے قائد نواز شریف کے ویژن کے مطابق ملک کو آگے لے کر جارہے ہیں، صوبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز قائد میاں نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہت اچھے کام کررہی ہیں۔ یہ بات سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت تصور حسین تارڑ نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ میں خاندانی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہوں اور پارٹی قائد میاں نواز شریف کا سپاہی ہوں، انہوں کہا کہ ن لیگ فرانس کی تنظیم سازی جلد کی جائے گی۔ مجھے بطور امیدوار چیئرمین نامزد کیا گیا ہے بعض دوست غلطی سے مجھے چیئرمین لکھ دیتے ہیں، پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے میرے علاوہ دیگر دوست بھی مختلف عہدیداروں کیلئے امیدوار ہیں، میں پارٹی کی قیادت اور فرانس کی تنظیم کے ساتھ ہوں، پارٹی قیادت آئندہ جس کو جو ذمہ داری سونپے گی، ہم متحد ہو کر پارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال بنائیں گے۔