اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان اور مصر نے بیگناہ فلسطینیوں کامزیدجانی ضیاع روکنے کے لئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ قاہرہ میں ترقی پذیرممالک کے وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی اور مغربی کنارے میں مظالم سمیت علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال کیا،نائب وزیراعظم نے غزہ کے عوام کے لئے انسانی امداد کی سہولت فراہم کرنے اور مقبوضہ فلسطین میں جنگ بندی کے لئے اس کی سفارتی کوششوں کے لئے مصر کے کردار کو سراہا۔