• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، پیر کو سنایا جائے گا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈز ریفرنس کا ٹرائل مکمل کرتے ہوئے ملزمان بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا جو 23 دسمبر کو سنایا جائے گا وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ باہر سے آنیوالے پیسے موجود ، ٹرسٹ بھی چل رہا، سزا کس بات کی؟ کیس میں کوئی کریمینل چیز ثابت نہیں کی جا سکی ، جبکہ نیب کے وکیل نے کہا کہ پیسے فیڈرل اکاؤنٹ میں آنے کی بجائے سپریم کورٹ کے لائبلٹی اکاؤنٹ میں آئے ، پیسے واپس کرنے سے جرم ختم نہیں ہو جاتا بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کیخلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی، اس موقع پر ملزم بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جبکہ ملزمہ بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر ، عثمان گل اور ظہیر عباس ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کئے۔

اہم خبریں سے مزید