کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہناہے کہ شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔امریکی قونصلیٹ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے 17اور 18دسمبر کو کراچی کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے گورنر‘وزیراعلیٰ سندھ اور تاجررہنماؤں سے ملاقاتیں اور مختلف تقریبات میں شرکت کی ۔کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک عشائیے میں سفیر بلوم نے تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستانی تاجروں کو "سیلیکٹ یو ایس اے 2025انویسٹمنٹ سمٹ" میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا، "امریکا پاکستان کی معاشی ترقی کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ ہماری مشترکہ خوشحالی آزاد، کھلے اور مسابقتی بازاروں پر منحصر ہے جہاں تجارت اور سرمایہ کاری فروغ پا سکیں۔