• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تیاری کیلئے پاکستان سے 30 ماہرین کا وفد چین پہنچ گیا

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) چین کی دعوت پہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تیاری کے لیے پاکستان سے 30ماہرین کا وفد چین پہنچ گیا جو 14روزہ ورکشاپ میں شرکت کرے گا۔ ورکشاپ میں پاکستانی ماہرین سے چین کے ماہرین چین کی ترقی کے تجربات کا تبادلہ کرینگے اور پاکستان کی ضروریات کے پیش نظر سی پیک کے دوسرے مرحلے کی ترجیحات کا تعین کرینگے۔ ورکشاپ کی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کیلئے نادر موقع ہے کہ وہ چین کی پیشکش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زراعت، صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنی صلاحیت کو ترقی دیکر جدید معیشت میں ڈھل سکے۔ حکومت کا 5 ایز کا منصوبہ پاکستان کو برآمداتی ترقی کے راستے پر ڈالنےکیساتھ ساتھ ملک کو جدید ٹیکنالوجی کی بنیادیں فراہم کریگا۔
اہم خبریں سے مزید