• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:1. قتل کے مجرم مقتول کے ورثا کو دیت دینا چاہیں تو آج کے مطابق کتنی دیت ہوگی؟ مقتول کو اچانک فائرنگ سے بے قصور قتل کیا گیا ہے۔

2. اگر مقتول کے اولیاء، ورثاء صلح کرنا چاہیں تو اسلام اور قانون کے مطابق کتنی رقم کا تقاضہ کر سکتے ہیں؟

جواب:1. صورتِ مسئولہ میں دیت کی مقدار سونے کے اعتبار سے ایک ہزار (1000) دینار یعنی 375 تولہ سونا جس کا اندازا جدید پیمانے سے 4 کلو 374 گرام سونا یا اس کی قیمت بنتی ہے، اور اگر دراہم (چاندی) کے اعتبار سے ادا کرنا ہو تو دس ہزار (10000) درہم یعنی 2625 تولہ چاندی جس کا اندازا جدید پیمانے سے 30 کلو 618 گرام چاندی یا اس کی قیمت بنتی ہے۔

2. اگر مقتول کے اولیاء صلح کرنا چاہیں تو فریقین جس مقدار پر راضی ہوجائیں ،اتنی ہی مقدار قاتل پر مقتول کے ورثاء کو دینا لازم ہوگی، کیوں کہ شریعت نے قتلِ عمد کی صورت میں کوئی مقدار متعین نہیں کی ہے، فریقین کی باہمی رضامندی پر چھوڑ دیا ہے، لہٰذا فریقین جتنی مقدار پر مصالحت کریں تو وہ جائز ہے۔

اقراء سے مزید