کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، فروخت کا شدید دباو برقرار،بڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلاء سے مندی کا نیا ریکارڈ قائم،کے ایس ای100انڈیکس میں4.32 فیصد کی شرح سے 4795 پوائنٹس کی کمی، انڈیکس ایک لاکھ 11ہزار سے کم ہو کر ایک لاکھ 6ہزار پوائنٹس پر آگیا، 78.60 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 541ارب 92 کروڑ 2 لاکھ روپے کی بڑی کمی،تاہم فروخت کا رحجان بڑھنے سے کاروباری حجم 4.98فیصد زیادہ رہا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر مالیاتی اداروں کی خریداری سے مثبت رحجان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 675پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا تاہم کچھ دیر بعد ہی امریکن پابندیوں اور مارکیٹ میں گردش کرنے والی مختلف افواہوں کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں میں بے چینی نظر آئی ،اس کے ساتھ منافع کی خاطر بھی فروخت کا رحجان بھی بڑھ گیا جس سے مندی کی طوفانی لہر نے مارکیٹ نے مارکیٹ کو لپیٹ میں لے لیا اور ایک موقع پر انڈیکس 5133 پوائنٹس تک گھٹ گیا تاہم اختتام سے کچھ پہلے ریکوری سے کے ایس ای100انڈیکس 4.32کی شرح سے 4795.32پوائنٹس کی تاریخی کمی سے 111070.29 پوائنٹس سے کم ہو کر 106274.98 پوائنٹس پر آکر بند ہوا،جو کہ مارکیٹ میں انڈیکس پوائنٹس کی کمی سےلحاظ سے نیا ریکارڈ ہے۔