• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قیدکا خدشہ ہے، شیر افضل مروت

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ خدشہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں پیر کے روز14سال قید کی سزا سنا دی جائے گی۔ن لیگ میں بھی شاید ایسے عناصر ہیں جو مذاکرات نہیں چاہتے۔ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہئے۔ سی ای او کے الیکٹرک، مونس علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کا ٹیرف کچھ نامناسب ہوگا تو ہم اسے بخوشی کم کریں گے، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ٹیرف کے معاملے پر ریگولیٹر کو بہتر فیصلے کرنا ہونگے۔ شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لئے پہل کون کرے گا؟ ایک اور مسئلہ بن گیا۔ حکومت نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر بیس ٹیرف کی تجویز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے فی یونٹ ٹیرف کو کم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا کہ پس پردہ بات چیت چل رہی تھی میڈیا اور عوام کو بتانے میں عار محسوس کیا جارہا تھا۔ اب مذاکرات کیلئے ”پہلے آپ پہلے آپ“ کی بات ختم ہوچکی ہے۔ اب ہمیں انتظار ہے کہ ن لیگ اپنی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کرے۔اب کچھ لوگ ایسے بیانا ت دے رہے ہیں جس سے ہماری بنائی گئی فضا آلودہ ہو۔ ہمارے حقوق متاثر ہوتے ہیں ہم مطالبات تو کرتے رہے ہیں۔ہمارے مطالبات کرنے پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتا کہ ہم مطالبات بھی نہ کریں۔ اگر حکومت جمعہ کو کمیٹی بنا دیتی ہے تو اسپیکر کو چاہئے ہفتے کو اجلاس بلا لیں۔اگر مذاکرات شروع ہوجاتے ہیں تو اتوار کی ڈیڈ لائن آگے بڑھ سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید