• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے گنڈاپورکی اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات

راولپنڈی (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جو تقریبا ً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ‘اس موقع پر سول نافرمانی کی تحریک سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں جیل کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 26نومبر کو لاپتہ ہونیوالے 200لوگوں میں سے کئی واپس آچکے‘اب تعداد صرف 54رہ گئی ہے‘کل تک مذاکرات میں مثبت پیشرفت کی امیدہے ۔
اہم خبریں سے مزید