• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز تقرری رولز کے مجوزہ ڈرافٹ کا جائزہ لینے کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 21دسمبر صبح 11بجے طلب کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کی صورت میں اسلام آباد اور چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس میں اضافی ججز کی تقرری پر غور ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے تمام ارکان شرکت کریں گے جب کہ اجلاس میں ججز تقرری رولز کے مجوزہ ڈرافٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید