راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،5افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 10 وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار 3 موٹر سائیکل 2 موبائل فونز اور نقدی اڑا لی گئی ۔ چار گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔ تھانہ نون اور تھانہ رمنا کے علاقے میں دو موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پرچھین لی گئی۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ریلوے کالونی میں 2نامعلوم ملزمان محمد الیاس سے موبائل اور سمارٹ واچ ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ شبیرلین میں2 موٹرسائیکل سواراظہر علی سے 4ہزارروپے اورموبائل،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سوار ریاض احمد شاہد سے گن پوائنٹ پر70 ہزار روپے اور سلیمان سے موبائل،تھانہ روات کے علاقہ میں ذیشان پر دوملزمان نے تشدد کیااور اس سے موبائل چھین کربھاگ گئے۔لنڈا بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارمحمدکامران کاموبائل، کامران مارکیٹ کے قریب2موٹرسائیکل سوار خرم شہزاد قریشی کاموبائل ،دھمیال روڈ پر3 موٹرسائیکل سوار جھپٹا مار کر منصور حق کابیگ جس میں موبائل اور 27ہزار روپے تھے ،بیرئیرنمبر 2کے قریب 2موٹرسائیکل سوارایاز محمود کاموبائل چھین کرلے گئے ۔ متعدد وارداتیں گن پوائنٹ پر ہوئیں۔شامو جی چوک میں تبسم ناز کی گاڑی سے 30ہزار روپے اور سونا مالیتی 2لاکھ 80ہزار روپے ،برف خانہ کے قریب شہبازعلی کی دکان سے 3 لاکھ روپے،خالد کالونی میں محمد دانیال کے گھر سے 87 ہزار روپے اور اڑھائی تولے کے طلائی کڑے چوری کرلئے گئے ۔ دیگر علاقوں میں بھی چوری کی متعدد وارداتیں وارداتیں ہوئیں۔