• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری کے لوگوں کیخلاف مقدمات نا قابل قبول،ختم کئے جائیں،گورنر پنجاب

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کوئی مذاکراتی عمل صدر کی سرپرستی کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا،پی ٹی آئی سمیت کسی سے بھی مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے صدر آصف علی زرداری کی سرپرستی ناگزیر ہے کیونکہ وہ مذاکرات کے بادشاہ ہیں۔ مری ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کے ہمراہ گورنر انیکسی راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی سے مذاکرات خوش آئند ہیں۔ مری کے رہائشیوں کے مسائل وزیر اعلیٰ تک پہنچائیں گے ، مری کے لوگوں کی بات سننے کی بجائے ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔قانون و ضابطے کے تحت لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں،مری میں ہونیوالے انتظامی اور حکومتی عمل کی مذمت کرتا ہوں۔ مقدمات کو خارج کیا جائے،مری کے متوسط و غریب طبقہ سے زیادتی نہیں ہونے دینگے۔ 
اسلام آباد سے مزید