• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ کیس، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بین الاقوامی دوروں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت خارجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط کا کوئی جواب نہیں آیا عدالت نے کہا ملک کے ایگزیکٹو نے خط لکھا اور اسکا جواب نہیں آیا اسکو کیا سمجھیں، عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ میں سزا معافی درخواست کے بعد سے اب تک وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو معاملات سفارتی سطح پر دیکھنے کی ہدایت کر دی۔

 جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران شفیق اور سابق سینیٹر مشتاق احمد پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئیں وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نمائندہ وزارت خارجہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

 ڈاکٹر عافیہ کے امریکہ میں وکیل کلائیو سمتھ کا ڈکلیریشن عدالت میں پیش کیا گیا جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈکلیریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا امریکہ خود مختار ملک ہے۔

اہم خبریں سے مزید