اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ٹیکس نظام کو موثر، شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس کے نظام کو مزید بہتر بناناچاہتی ہے تاکہ انسانی مداخلت کو ختم کیا جائے، بدعنوانی کاخاتمہ ہو اور شفافیت کویقینی بنایا جاسکے۔ مجموعی قومی پیداوارکے تناسب سے ٹیکسوں میں اضافہ،ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور مینوفیکچرنگ و تنخواہ دار طبقے پر عائد بوجھ کو متوازن بنانے میں پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں مشروبات بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی کے سی ای او اور ان ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات میں کی۔