• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پل پر کھڑے خراب ٹرالر سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی، تین سالہ بچہ اور باپ ہلاک، ماں زخمی، جام صادق پل پر خراب ٹرک اندھیرے میں کھڑا تھا، ڈرائیور کی تلاش جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جام صادق پل پر کھڑے خراب ٹرالر سے تیز رفتار موٹر سائیکل ٹراگئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاںبحق ماں زخمی ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق کورنگی جام صادق پل پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تیز رفتار موٹر سائیکل کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل رضوان اور اسکا 3سالہ بیٹا روحان جاں بحق جبکہ رضوان کی اہلیہ زخمی ہوگئی ،واقعے کی اطلاع پر پولیس اورریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق حادثہ کا شکارخاندان دہلی کالونی کے رہائشی تھے اور رشتہ داروں سے ملنے کے لئے قیوم آباد گئے تھے واپسی پر جام صادق پل اندھیرے میں کھڑا خراب ٹرالر حادثہ کا سبب بن گیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ٹرالر ڈرائیور کے خلاف درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔
اہم خبریں سے مزید