ملتان (سٹاف رپورٹر )سول سوسائٹی جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی نصیر الدین نسیم نے کی مہمان خصوصی الحاج محمد اشرف قریشی تھے تقریب میں ڈاکٹر محمد صدیق معروف سماجی رہنما شیخ محمد شاہد حاجی محمد حامد اکرام قاری محمد رشید میو محمد بلال گوپانگ محمد امجد علی محمد عارف قریشی فدا حسین نیازی ڈاکٹر ماجد علی نیازی محمد ندیم اوان شیراز الحسن خان راؤ فرحان علی شرافت حسین بھٹا ملک محمد رمیز ملک سبطین خان طاہر عباس شمسی شیخ جہانگیر بدر محمد احسن نصیر غوری نے شرکت کی الحاج محمد اشرف قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان دشمن قوتیں پوری طاقت کے ساتھ اندرونی اور بیرونی محاذوں پر سرگرم ہے۔