ملتان ( سٹاف رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان کے زیر اہتمام سردار مقاومت کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سابق مرکزی صدر برادر یافث نوید ہاشمی اور ضلعی صدر ملتان علی مصدق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسن اور شہید قاسم سلیمانی غزہ اور فلسطین کی اسرائیل سے آزادی کے علمبردار تھے عالم اسلام ان کو خراج تحسین پیش کرتاہے آج پاکستان میں کچھ نادیدہ قوتیں فرقہ واریت کی آگ لگانے میں لگی ہوئی ہیں۔