• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام بارگاہوں ، روٹس صفائی،سٹریٹ لائٹس یقینی بنائی جائیں،تحفظ عزاداری کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ نے کہا ہے کہ  حضرت امام علی ؓ کا جشن ولادت باسعادت 13 رجب المرجب  کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائیں گے ضلعی انتظامیہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے اسی طرح میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان سمیت دیگر متعلقہ ادارے بھی قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں اور جشن جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی،پیچ ورک،سٹریٹ لائٹس کو یقینی بنائیں 13 جنوری سے 15 جنوری تک بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے بالخصوص چونگی نمبر 14 سے ٹی بی روڈ کی طرف انے والی ٹریفک کو 14 جنوری کو نہ آ نے دیا جائے اور خونی برج سے دولت گیٹ جانے والے راستے پر بھی سوائے جشن جلوسوں کے شرکاء علاوہ ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا جائے تاکہ لائسنس داروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ حیدری کمیٹی برالنگ دولت گیٹ پر حضرت امام علی ؓ کے یوم ولادت باسعادت کے انتظامات کے سلسلے میں جلال پور، شجاع آباد اور ملتان کے قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنس داروں کے منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران کیا  اس موقع پر لائسنس داروں نے 13 رجب المرجب کے حوالے سے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کو تحریری طور پر مسائل سے اگاہ کیا ۔
ملتان سے مزید