ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت آئی ٹی ٹیلی کام و پاکستان سافٹ ویئر ایکسپرٹ بورڈ کے ڈائریکٹر عامر احمد نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان آئی ٹی کی بہتری کے لیے دن رات کو شاں ہے اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے جدید آئی ٹی کے سافٹ ویئر اب پاکستان میں استعمال ہوں گے آنے والے سالوں میں آئی ٹی کے شعبوں میں خاصی تبدیلی آئے گی اور 2025 پاکستان کے لیے خوشحالی و ترقی کا سال ہوگا گورنمنٹ آف پاکستان پورے پاکستان میں ای روزگار سینٹر بنا رہی ہے جس کے لیے بغیر سود کے قرضے بھی دے رہی ہے جس سے ہماری نوجوان نسل کو بہت سارے ترقی کے مواقع ملیں گے اور ہر نوجوان لڑکا اور لڑکی اپنا کاروبار کرنے کے قابل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزارت آئی ٹی ٹیلی کام کے اشتراک سے مکس انسٹی ٹیوٹ میں جنوبی پنجاب اور ملتان کے پہلے ای روزگار سینٹر کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ملک عطا الحق نے کہا کہ حکومتِ پنجاب بھی وفاقی گورنمنٹ سے مل کر گورنمنٹ کالجز اور سکولوں میں ای روزگار سینٹر بنائے گی جس سے سرکاری سکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے چیف ایگزیکٹو مکس انسٹی ٹیوٹ احمد علی بھٹی نے کہا کہ ہمارا مشن طلبہ کو نوکری کرانا نہیں بلکہ اپنا کاروبار کرنا اور خود کمپنی کا مالک اور سی او بننا ہے۔