• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید محترمہ بے نظیر نے اپنی جان کی قربانی دے کرآمریت کو شکست دی ،حاجی امین ساجد

ملتان(سٹاف رپورٹر )شہید محترمہ بے نظیر نے اپنی جان کی قربانی دے کر آمریت کو شکست دی ۔یہ بات پیپلز پارٹی ملتان سٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اورسابق صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان حاجی امین ساجد نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دینےکے بعد کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شہید جمہوریت جیسی کوئی لیڈر نہیں ، انھوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے پاکستان کےلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں شہید بے نظیر بھٹو نے بدترین آمریتوں کا سامنا رہا، جلاوطنی کے دکھ بھی جھیلے لیکن جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں۔
ملتان سے مزید