• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی یوسی 20 کے مختلف علاقوں میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ فوڈ اتھارٹی ملتان کی مبینہ غفلت کے باعث ملتان کی یونین کونسل 20 کے مختلف علاقوں رائٹرز کالونی،مجاہد کالونی،گلبرگ کالونی،ثمن آ باد،چانن پیر چوک پر انسان دشمن دکانداروں نے کئی ماہ سے کیمیکل ملا زہریلا دودھ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے مکین مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں اور اب تک کئی مکین ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں اہلیان علاقہ اور عوامی و سماجی حلقوں کی بارہا شکایات کے باوجود محکمہ فوڈ اتھارٹی ملتان انتظامیہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ اور عوامی و سماجی حلقوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے جو دو سو روپے فی کلو مضر صحت دودھ دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں اس سلسلے میں اہلیان علاقہ اور عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر ملتان ریجن،ڈپٹی کمشنر ملتان اور فوڈ اتھارٹی حکام بالا سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو اہلیان علاقہ معصوم شاہ روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ملتان سے مزید