ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے وقاص کے موبائل فون چوری کرلئے صدرشجاعباد کے علاقہ سے صادق کی پانی والی موٹر چوری ہوگئی ۔سٹی شجاعباد کے علاقہ سے عامر کے تین بکرے چوری ہوگئے راجہ رام کے علاقہ سے عاشق بی بی کی مرغیاں اور گھریلو سامان چوری کرلیا گیا ۔سٹی جلالپور کے علاقہ سے اعظم کے رقبے سے موٹر پمپ چوری کرلیا گیا تھانہ گلگشت کے علاقہ سے مزمل کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے وسیم کا موبائل فون چوری کرلیا گیا تھانہ صدر کے علاقہ سے نامعلوم افراد موہنی کا بیل چوری کرکے لے گیے تھانہ الپہ کے علاقہ کے علاقہ اصغر کے جانور چوری ہوگیے اسی علاقہ سے مسلح افراد نے اشرف سے نقدی و موٹر سائیکل چھین لی تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ سے مسلح افراد نے نوید سے نقدی و موبائل فون چھین لیا تھانہ قادرپوراں کے علاقہ سے نامعلوم افراد خالد کے رقبے سے سولر سسٹم چوری کرکے لے گئے دولت گیٹ کے علاقہ سے احسن کا موبائل چوری ہوگیا تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ سے اعتزاز کو موبائل چوری ہوگیا تھانہ مظفر آباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد جعفر کے رقبے سے ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقہ مسلح افراد غلام عباس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگیے۔