ملتان (سٹاف رپورٹر)ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان ڈویژن عزیزالرحمن اور ایس ڈی او سیکنڈ سب ڈویژن ڈی جی خان کی سربراہی میں ٹیم نے چیکنگ کے دوران پرائیویٹ الیکٹریشن کو بجلی تنصیبات سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دیدی گئی۔ ڈی جی خان شہر میں پرائیویٹ الیکٹریشن محمد حسین ولد محمد شفیق محلہ پاؤ کے علاقہ میں امیر حمزہ نامی شخص کے گھر کے اوپر ایل ٹی لائن پر لکڑی کی سیڑھی لگاکر تاروں سے چھیڑ چھاڑ کررہاتھا۔ ایکسین اور ایس ڈی او کی سربراہی میں چیکنگ ٹیم نے الیکٹریشن کوموقع پر پکڑ لیا اور اس کے خلاف تھانہ سٹی ڈی جی خان میں غیر قانونی عمل پر زیر دفعہ 462ایم کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دیدی۔