ملتان (سٹاف رپورٹر ) سجادہ نشین علی پور سیداں شریف سید مدثر حسین شاہ نے کہا ہے کہ خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر ؓ حق وصداقت کی پہچان اور دین اسلام کے تحفظ کے عظیم سپہ سالار تھے، سیدنا صدیق اکبرؓ کی دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کیلئے لازوال خدمات ہیں آپ کے جذبہ ایثار سے دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہوا،ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ خلافت سیدنا صدیق اکبر ؓ دنیا میں امن وآشتی کی ضمانت ظلم سے نجات اور مظلوم کو انصاف دلانے کا بہترین نمونہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت ملتان میں تاجدار ختم نبوت وتاجدار صداقت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر کا کہنا تھا کہ اہلسنت کی پہچان لبیک یارسول اللہ اور ہر صحابی نبی جنتی جنتی کا نعرہ ہے جو ہمارے اسلاف نے ہر دور میں بلند کیا ہے، سیدنا ابو بکر صدیق ؓ نے ا مت کو زندگی گذارنے صبر واستقامت کا جو درس دیا رہتی دنیا تک اس کی مثال نہیں ملتی ۔کانفرنس میں شریک خواجہ ندیم مدنی صدیقی،ملک عامر علی وینس،سید منور شاہ،قاری طاہر فیضی،قاری ریاض نظامی،سید کاشف شاہ،قاری توفیق حامدی،نواز شاہ مہروی،محمد ضیائ ،ظہور الیاس،روف الیاس،الحاج محمد علی انصاری،جمیل نقشبندی،محمداشفاق،غلام شبیر نقشبندی،سید محمد اسماعیل شاہ،محمد سلیم عطاری ودیگر شریک تھے۔