• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلاد فاؤنڈیشن کےتحت جامعہ عربیہ ضیاءالعلوم میں سیدنا ابوبکر صدیقؓ سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام جامعہ عربیہ ضیاءالعلوم ساتواں میل مظفر آباد ملتان میں سیدنا ابوبکر صدیقؓ سیمینار ہوا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بلال قریشی، علامہ حامدالرحمان حامدی سلطانی، علامہ صابر حسین اعظمی اور علامہ فیض اسد چشتی نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ نے اسلام کی سربلندی کیلئے جو کارنامے سرانجام دیئے وہ تاریخ اسلام میں سنہری حروف سے رقم ہیں ، سیمینار سے ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، پیر عبدالرزاق آزاد، حاجی اقبال عادل قادری، خواجہ ندیم مدنی صدیقی، شیخ اظہرحسین، ڈاکٹر طیب ملک، ملک عامر وینس، اقبال یوسف نقشبندی، محمد تسلیم قریشی، قاری اعجاز عطاری، قاری طاہر فیضی، محمد صدیق قریشی، شرافت علی، صاحبزادہ اشرف جعفری بخاری، ریاض احمد چشتی نظامی، سردار نوید حسین جراح اور علامہ فاروق مہروی نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید