• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال کے کلام میں آفاقیت کے رنگ نمایاں ہیں ، ڈاکٹر خرم الہٰی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ماہر اقبالیات ڈاکٹر خرم الہٰی نے کہا ہے کہ اقبال کے کلام میں آفاقیت کے رنگ نمایاں ہیں جنہیں سمجھنے کے لیے ہمیں اقبال کے پیغام اور کلام کا گہرا مطالعہ کرنا ہوگا۔انہوں نے یہ بات ملتان آرٹس کونسل اور ارتقا آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملتان آرٹس کونسل میں اپنے لیکچر" شکوہ اور جواب شکوہ سے آگے" کے دوران اپنی گفتگو میں کہی۔ مہمانان گرامی میں سجاد جہانیہ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، پروفیسر امجد رامے ، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار رانا ، شوکت اشفاق شامل تھے۔
ملتان سے مزید