اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے عہدیداروں نے23 اور24دسمبر کو ہونے والی گلزار ہجری اسکیم۔ 33 کراچی میں 21دکانیں،18کمرشل پلاٹس اور ایک پٹرول پمپ پلاٹ کی نیلامی کے سلسلے میں سرمایہ کاروں کے ساتھ قصرِ نازکراچی میں ہفتہ کے روز اجلاس کیا۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے( ڈپٹی سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات سعید ملک ‘ ہائوسنگ اتھارٹی کےڈائریکٹر ایڈمن فیض عمر سیال ،ڈائریکٹر پلاننگ رضوان احمد‘ ڈائریکٹر لاء باسط خان ، ڈائریکٹر اسٹیٹ جمیل احمد ، ڈائریکٹر ریونیو کاظم عبا س اور ڈائریکٹرفنانس مہر اصغر نے سر مایہ کاروں کو بریفنگ دی۔ سر مایہ کاروں نے ہاؤسنگ اتھارٹی کے کراچی پروجیکٹس میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور مستقبل میں مزید اس طرح کے اجلاس منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔