• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز دبئی میں، پاکستان نے نیوٹرل وینیو چن لیا

کراچی (عبدالماجد بھٹی)آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے میچ نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار کی شب تصدیق کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چن لیاہے۔ پی سی بی ترجمان عامر میر کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اس بارے میں باضابطہ طور پر آئی سی سی کو نیوٹرل وینیو بارے آگاہ کر دیا، پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں بھارت کے میچ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہوں گے، ترجمان کا کہنا ہے کہ چیمپنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان پاکستان نے کرنا تھا، ہفتے کی شب اس بارے میں حتمی فیصلہ محسن نقوی اور شیخ النہیان کی ملاقات کے بعد ہواتھا، نجی دورے پر پاکستان میں موجود شیخ النہیان یو اے ای کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ شیخ النہیان المبارک سے ملاقات کی۔دونوں بورڈز کے سربراہان کی ملاقات گزشتہ شب گھوٹکی میں شیخ النہیان کے خصوصی خیمے میں ہوئی، شیخ النہیان اور محسن نقوی کی ملاقات میں نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پایا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق گھوٹکی میںمحسن نقوی کی متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین و وزیر شیخ نہیان مبارک النہیان سے ملاقا ت کی ۔وزیر ادخلہ نے شیخ نہیان مبارک النہیان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور۔ دوطرفہ تعلقات اور پاکستان یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ پر بات چیت ہوئی ۔ملاقا ت میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کرکٹ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات پر اتفاق ہوا۔ محسن نقوی نے شیخ نہیان مبارک النہیان کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے پاکستان کے دورے کی دعوت دی ۔شیخ نہیان مبارک النہیان کا چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ محسن نقوی نے امارات میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پاکستان آمد ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔

اہم خبریں سے مزید