• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ایکسپریس وے 30 دسمبر تک مکمل کیا جائے، وزیر اعلیٰ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اتوار کی صبح بغیر پروٹوکول اچانک ملیر ایکسپریس وے کا دورہ کرنے پہنچ گئے انہوں نے جام صادق پل سے شاہ فیصل انٹرچینج تک نو کلومیٹر حصے کا معائنہ کیا اور دسمبر کے آخر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ایکسپریس وے کو ٹریفک کےلیے کھولا جا سکےمراد علی شاہ نے انجینئرخالد مسرورکو کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 30دسمبر تک منصوبہ ہر صورت مکمل ہونا چاہیےانہوں نے شاہ فیصل انٹرچینج سے ایئرپورٹ تک ایکسپریس وے کے ساتھ تمام غیرقانونی تعمیرات اور پارکنگ ختم کرنے کی اہمیت پر زوردیا تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کمشنر کراچی، ڈی آئی جی پولیس اور ڈی ایم سی نمائندوں کو تجاوزات کے بارے میں خبردار کیا وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملیر ایکسپریس وے کی وجہ سے جام صادق پل سے جناح ٹرمینل براستہ شاہ فیصل ٹرمینل سفر کم ہو کر 15منٹ کا رہ جائےگا۔ انہوں نے ایک بار پھر شاہ فیصل ٹرمینل سے ایئرپورٹ تک تمام تجاوزات کے خاتمے کا اپنا عزم دہرایا مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ یہ ایکسپریس وے ہے، اس پر موٹرسائیکل اور چنگچی رکشہ کو اجازت نہیں ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید