• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤ سنگ اتھارٹی کی کراچی میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤ سنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام گلزار ہجری کراچی کمرشل پلاٹوں ، دکانوں اور پیٹرول پمپ پلاٹ کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا، یہ نیلامی دو دن جاری رہی ،نیلام ہونے والے پلاٹوں میں سیکٹر 24-B اسکیم 33 گلزار ہجری کراچی میں ایک پیٹرول پمپ پلاٹ ،21 کمرشل دکانیں اور 18 کمرشل پلاٹس شامل تھے،وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ڈپٹی سیکرٹری سعید ملک آکشن کمیٹی کے چیئر مین تھے، نیلام عام کے ذ ریعے ہاؤسنگ اتھارٹی کو مجموعی طور پر ایک ارب دس کروڑ روپے کا ریو نیو حاصل ہوا،چیئر مین آکشن کمیٹی سعید ملک کا کہنا تھا کہ انویسٹرز کے اعتماد کی بحالی ادارے اور ملکی ترقی کے لیے خوش آئند ہے،اس طرح کی شفاف نیلامی سے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور معاشی استحکام میں مدد ملتی ہے، انویسٹرز نے امید ظاہر کی کہ منافع بخش سرمایہ کاری کے امکانات کی تلاش کے لیے آئندہ بھی اتھارٹی کے ساتھ تعاون و ورکنگ ریلیشن شپ مزید مضبوط ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید