اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہا ؤسنگ و تعمیرات نے قصر نا ز کراچی کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے دو جنوری کو کراچی کا دوہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے چیئر مین سنیٹر ناصر محمود کی قیادت میں کمیٹی کے ممبران دو جنوری کو قصر ناز کراچی کا دورہ کرکے مسائل کا جائزہ لیں گے۔ کمیٹی کے ممبران گارڈن ہاسٹل کراچی۔ ویمن ہاسٹل کراچی اور وزارت ہا ؤسنگ کی چار ایکڑ اراضی کا بھی معائنہ کرے گی۔ تین جنوری کو قائمہ کمیٹی کا رسمی اجلاس بھی ہوگا جس کاا یجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔کمیٹی کو قصر ناز کراچی میں کمروں اور سوٹس کی بکنگ سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی جا ئے گی۔ قصر ناز کی نئی عمارت کی تعمیر کے سٹیٹس پر بھی بریفنگ دی جا ئے گی۔ گارڈن آفسیزر ہاسٹل اور ویمن ہاسٹل کے مسائل کا بھی جائزہ لیا جا ئے گا۔