• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنچورین، پریس باکس میں لگے تالے سے پاکستانی صحافیوں کو مشکلات

کراچی(عبدالماجدبھٹی)غیر ملکی صحافی عام طور پر ایشیا ئی ملکوں میں کرکٹ کوریج کرتے ہوئے بدانتظامی کی خبروں کو شہ سرخیوں سے جگہ دیتے ہیں۔دنیا بھر میں کرکٹ کور کرنے والے صحافی ایشیائی ملکوں خاص طور پر پاکستان کی میزبانی کی تعریف کرتے ہیں لیکن بدھ کو سپر اسپورٹ پارک سنچورین میں پاکستانی صحافیوں کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کورکرنے پہنچے تو پریس باکس کو تالے لگے ہوئے تھے۔کسی نے مہمانوں کے لئے پریس باکس نہیں کھولا۔کرسمس کی وجہ سے جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم نے پریکٹس نہیں کی لیکن پاکستانی کپتان شان مسعود نے پریکٹس ایریا میں کھڑے ہوئے پاکستانی صحافیوں سے بات کی۔گراؤنڈ اسٹاف نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کرسمس کی وجہ سے پریس باکس اسٹاف بھی چھٹی پر ہے اس لئے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس باکس بند رہے گا۔صحافیوں نے شان مسعود کی پریس کانفرنس کے بعد ہوٹل جاکر اسے رپورٹ کیا۔