• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے اقدامات قابل قدر ہیں، فرانسیسی سفیر

اسلام آباد (صالح ظافر) فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے پاکستان اور فرانس کے سفارتی اور سیاسی تعلقات کو شاندار قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ ڈپلومیٹک انکلیو کے فرانسیسی مشن میں پاک فرانس بزنس فورم (پی ایف بی ایف) کے چیئرمین سردار ظہور اقبال سے بات چیت کرتے ہوئے نکولس گیلی کا کہنا تھا کہ فرانس علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ کئی فرنچ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان تعلقات عامہ کے شعبوں، اور تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون اور شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید