• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی وجوہات، پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا

جیکب آباد (نامہ نگار) سیکورٹی وجوہات، پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا، مسافروں کو مشکلات کا سامنا، کوئٹہ کے مسافر خوار،کرایہ واپس کرکے پبلک ٹرانسپورٹ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا جس کے باعث کوئٹہ جانے والے مسافر خوار ہو گئے اور انہیں ریلوے کی جانب کرایہ واپس کرکے پبلک ٹرانسپورٹ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا یلوے ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کی بنا پر جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ کے لیے روانہ نہیں گیا جبکہ جمعرات کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے اور بکنگ کرانے والے مسافروں کو مکمل ریفنڈ کیا جائے گا، ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید