• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو یا تری 7 روزہ دورہ کے بعد واہگہ کے راستے بھارت واپس روانہ

لاہور (اے پی پی) متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام کٹاس راج مندر راج مندر چکوال میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے پاکستان آئے ہندو یا تری 7روزہ دورہ مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس روانہ ہو گئے ، وفاقی وزیر چوہدری سالک اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے تحائف دیئے گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر نے ہندو یاتریوں کو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمان کی جانب سے خصوصی تحائف، گلدستے پیش کئے اور نیک تمنائوں سے رخصت کیا۔
اہم خبریں سے مزید