• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کیساتھ اختلاف کی خبروں کو مسترد کرتا ہوں‘ علی حسن

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ اختلافات کی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں اور مل کر بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرینگے۔ حب سمیت بلوچستان بھر میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے احکامات پر ترقیاتی کام ہورہے ہیں ،صدر مملکت آصف علی زرداری بلوچستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں اپنی 5سالہ مدت پوری کرے گی، حلف برداری کے بعد صحافیوں نے سوال پوچھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرا موجود ہیں اور پیپلزپارٹی کے وزراء کیوں نہیں آئے پر میرا جواب یہ تھا کہ یہ سوال وزیر اعلیٰ سے پوچھیں کہ وہ کیوں نہیں آئے۔ میری چند صحافیوں کے ساتھ گفتگو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،میرے اور وزیر اعلیٰ کے درمیان اختلافات کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
کوئٹہ سے مزید