• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود غزنوی کیخلاف بیان، خواجہ آصف کو وزارت سے ہٹایا جائے، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)مرکزی جمعیت علمائےاسلام نظریاتی پاکستان کےمرکزی ترجمان سیدعبدالستار چشتی نےپاکستان کےوزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے اسلامی دنیاءکےنامورہیروسلطان محمودغزنوی سےمتعلق توہین آمیزریمارکس کی مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ سلطان محمودغزنوی لوٹ مارکرنےوالےنہیں اسلامی دنیاءکےعظیم مجاہد،قائد اور ہیرو تھے ۔جس نےہندوستان پرسترہ حملےکیے اورایک یتیم مسلمان بچے کا تمام ہندوستان سےبدلہ لیاتھالیکن افسوس کےساتھ کہناپڑتاہےکہ عمران خان کےواقعات کاجوڑ اسلامی وعالم اسلام کےنامور ہیرو محمود غزنوی سے جوڑناخواجہ آصف کےدیوانہ پن کا ثبوت ہے۔ خواجہ آصف کومعلوم ہوناچاہئیے کہ محمودغزنوی پاکستان کےحکمرانوں یاخواجہ آصف کی جماعت کےوزیراعظم جیسےنہیں جوپاکستان میں کئی مرتبہ برسراقتدارآکرقومی خزانے کا صفایا کرتے رہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اس کا نوٹس لیتےہوئے وضاحت کرےاورخواجہ اصف کوسلطان غزنوی کے خلاف من گھڑت اور بیہودہ بیان پر وزرات سے فارغ کیاجائے ۔ 
کوئٹہ سے مزید