• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلو لیویز کے سو اہلکاروں کی دکی تعیناتی سمجھ سے بالاترہے‘ بی این پی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ایم این اے میر عبدالرئوف مینگل نے کہاہے کہ کوہلو لیویز فورس کے سو سے زائداہلکاروں کا دکی تبادلہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہےکوہلو پہلے ہی قیام امن کے حوالے سے مسائل کا شکار ہے ان حالات میں بلاجواز لیویز اہلکاروں کوآئوٹ آف ڈویژن تبادلہ کرنے کامقصد صرف اورصرف غریب ملازمین کو ہراساں کرنا ہے انہوںنے کہاکہ سیکورٹی کی مد میں 85ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرنے کے باوجود امن بحال نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے اگر فورسز دکی میں امن بحال نہیں رکھ سکتے تو لیویز اہلکاروں کو وہاں تعینات کرنا کہاں کی دانش مندی ہے اس لیے کوہلو کے تمام لیویز اہلکاروں کو ہوم ڈسٹرکٹ اور پولیس اہلکاروں کو کوہلو سٹی میں تعینات کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید