• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیچ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ انتہائی افسوناک اور قابل مذمت ہے، مینا مجید

کوئٹہ (آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے کھیل مینا مجید نے کہا ہےکہ کیچ میں عرب شیوخ کے قافلے پر حملہ اورسیکورٹی اہلکاروں کی شہادت انتہائی افسوناک اور قابل مذمت فعل ہے ۔ملک دشمن عناصر سیکورٹی فورسز معصوم عوام اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد اب ہمارے پاکستان کے دوست ممالک سے آئے مہمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو منصوبہ بند سازش اور دشمن قوتوں کی خوشنودی کی کوشش ہے ۔مینا مجید نے کہا کہ عرب ممالک اور عرب عوام کی ہمارے ملک اور عوام سے قریبی رشتہ ہے جسے ملک دشمن عناصر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ایسے حملے بلوچ قوم کے اپنے قومی روایات کی بھی منافی ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید