• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کوئٹہ کے زیراہتمام قائداعظم اور نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام قائداعظم محمد علی جناح اور قائد ن لیگ میاں نوازشریف کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب منعقدہوئی ، تقریب ضلعی صدر سردار سحر گل خلجی کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ضلع کوئٹہ کی کابینہ کے تمام ارکان سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سردار سحر گل خلجی اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان نے کہا کہ بانی پاکستان کی انتھک جدوجہد اور قیادت کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا قیام عمل میں آیا، آج پوری قوم کیلئے خوشی کا دن ہے کہ آج ہمارے قائد میاں نوازشریف کی بھی سالگرہ ہے ،انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ قائداعظم کے پاکستان کو قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچائیں گے اور ملک دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پرعزم ہے۔ سحر گل اور جاوید اعوان نے کہا کہ ہمارے حقیقی کارکن ہی پارٹی اور نوازشریف کا اثاثہ ہیں، کارکنوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کو جائز مقام دلانے کیلئے مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں۔ اس موقع پر سردار سحر گل خلجی اور جاوید اعوان نے کابینہ ارکان کے ساتھ قائداعظم اور میاں نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
کوئٹہ سے مزید