• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون آباد میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے‘ پشتونخوا نیپ

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی آفس سیکرٹری ندا خان سنگر نے کہا ہے کہ پشتون آباد کے مٹھا چوک، ملاسلام روڈ، آخری سٹاپ، رشید چوک، بلوچ خان چوک، گلی نمبر 11تا18 میں منفی چھ درجہ حرارت کے باوجود بجلی کی 15 گھنٹے بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھریلو صارفین شدید مشکلات سے دو چار ہے خصوصاً بزرگوں اور بچوں کو مصائب کا سامناہے تودوسری طرف علاقے میں پانی کی قلت بھی شدت اختیار کرگئی ہے بیان میں مطالبہ کیا گیاکہ علاقے میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید