• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی خوشحالی کیلئے ملکر اپنا کردارادا کرینگے‘ علی مدد جتک

کوئٹہ(پ ر)پیپلز پارٹی کے امیدوارپی بی45 حاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ قبائلی رہنمائوں کا پیپلزپارٹی اورمجھ پر اعتماد قابل قدر ہے علاقے کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے سب کے ساتھ مل کر اپنا کرداراداکرینگے ان خیالات کااظہارانہوںنے پشتونخوامیپ کے پروفیسر فیض اللہ خان اچکزئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا پروفیسر فیض اللہ نے کہاکہ علی مددجتک کی بلاتفریق خدمت سے متاثرہوکر شمولیت کافیصلہ کیاہے دریں اثناء حاجی علی مدد جتک سے سردار دودا خان پرکانی نے ملاقات کرکے اپنے قبیلے سمیت ان کی حمایت کااعلان کیا جس پر سابق وزیر نے قبائلی معتبرین کا شکریہ اداکیا۔
کوئٹہ سے مزید