• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، منفی خبروں سے سرمایہ کاروں میں بے چینی، 1991 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مارکیٹ میں پھیلنے والی منفی خبروں کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں بے چینی،شدید فروخت کے دباو سے مارکیٹ میں مندی کی بڑی لہر برقرار،کے ایس ای100انڈیکس میں 1991پوائنٹس کی کمی ، 63.11فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت 237 ارب 64 کروڑ 61 لاکھ روپے کم ہو گئی،کاروباری حجم بھی 28.68 فیصد کم رہا،تفصیلات کے مطابق عالمی طاقتوں کے احتجاج، پابندیوں کی اطلاعات اور سرحدی کشیدگی سے متعلق مختلف افواہوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں جمعرات کو بھی بے چینی نظر آئی جس کی وجہ سے سرمائے کے انخلاء کے رحجان نے مارکیٹ کو دن بھر اپنی لپیٹ میں لئے رکھا ،بینکنگ،آئل اینڈ گیس اور انرجی سیکٹر میں فروخت کے بھاری دباؤ کی وجہ سے ایک موقع پر 100انڈیکس 2556پوائنٹس تک گھٹ گیا۔
اہم خبریں سے مزید