• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی، اذان اویس اور عاشر محمود کی سنچریاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان اذان اویس اور عاشر محمود کی شاندار سنچریوں کی مدد سے سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی سہ فریقی مرحلے کے آخری میچ کے پہلے دن لاہور وائٹس کے خلاف 4 وکٹوں پر 336رنز بنائے ۔ جمعے کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں سیالکوٹ کے کپتان عماد بٹ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محمد ہریرہ 16 اور فہد جمیل 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اذان اویس اور عاشر محمود نے تیسری وکٹ پر 214 رنز کا اضافہ کیا۔ اذان اویس کھیل کے اختتام پر 18 چوکوں کی مدد سے 163رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ عاشر محمود ایک چھکے اور8 چوکوں کی مدد سے101 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سید حکمت اللہ نے 61 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید