کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو اب تک صرف کھیلوں کی نو فیڈریشنوں نے مالی امور کی جانچ کے لئے بینک اسٹیٹمنٹ اور آڈٹ رپورٹس جمع کرائی ہیں، پی ایس بی کے ترجمان کے مطابق رائفل ایسوسی ایشن ، پولو ایسوسی ایشن ، ریسلنگ ،شطرنج، جوڈو ، نیٹ بال ، تائیکوانڈو اور ہینڈ بال فیڈریشن نے 24-2023کی آڈٹ رپورٹ اور بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرائے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 43 فیڈریشنزکو خط لکھ کر ایک سال کی بینک اسٹیٹمنٹ اور آڈٹ رپورٹ مانگی تھی۔