کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن دس کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گواردر میں پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پی سی بی نے اس کو یادگار بنانے کیلئے شان دار انتظامات کئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے تقریب میں اہم مہمانوں کیلئے طیارہ چارٹرڈ کرانے پر غور کررہا ہے۔ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو گوادر میں شیڈول ہے ۔ دریں اثنا ڈرافٹنگ کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنی رضا مندی بھی ظاہر کرنا شروع کردی ہے۔ جمعہ کو نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل ،جنوبی افریقا کے ریلی روسو اور انگلینڈ کےٹام کوہلر کیڈمور بھی ڈرافٹنگ میں شامل ہوگئے ہیں۔